حیدراباد(ایچ آراین ڈبلیو)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردفوری بند کی جائے۔ان خیالات کااظہاربھائی خان ویلفیئرکےبانی حاجی محمد یاسین ارائیں نے ویلفیئر کی جانب سے یوم استحصال کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا کہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریلی بھائی خان چوک سے شروع ہو کر ہوم اسٹیڈہال جاری۔ گاڑی کھاتہ ایس ایس پی افس پہنچ کراختتام پذیرہوئی ۔ریلی کے سرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ۔کشمیر بنےگاپاکستان۔ پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے ۔ریلی میں ویلفیئر کے سرپرست حاجی اشرف علی عباسی۔ صدر عبداللطیف شیخ۔ سینیئر نائب صدرخان افتاب احمد خان۔نائب صدر شاہد راجپوت۔ نائب صدر دوئم حاجی محمد اسماعیل شیخ ۔محمد اسماعیل شیخ۔ عبدالحمید مٹھو۔ حنیف شیخ کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا اصل چہرہ بے نکاب ہو چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و تشدد فوری بند کیا جائے ۔اس موقع پر پاکستان زندہ باد ۔پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے ۔


