کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اینجلزویلفیئرٹرسٹ اورIUDHR کی جانب سےصوبہ سندھ میں قیدیوں کی فلاح و بہبود پروگرام کے تحت خواتین جیل سکھر میںڈی آئی جی وومن جیل شیبا شاہ نے چیئرپرسن اینجلز ویلفیئر ٹرسٹ ثمینہ نواب کے ہمراہ پلے نرسری کا افتتاح کیا پلے نرسری کے قیام کا مقصدیہ پیغام دینا ہے کہ ہر بچے کو چاہے وہ جیل کی حدود میں ہی کیوں نہ ہوایک محفوظ اور صحت مند ماحول میں پروان چڑھنے کا حق حاصل ہے اس موقع پرجیل میں قید خواتین قیدیوں میں روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کچن کے برتن بھی تقسیم کئے گئے تا کہ انہیں سہولیات میسر آسکیںڈی آئی جی وومن جیل شیبا شاہ نے خواتین قیدیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پرچیئرپرسن اینجلز ویلفیئر ٹرسٹ ثمینہ نواب کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کے لیے جیل میں پلے نرسری کا قیام ایک خوش آئند اقدم ہے جو انسانی ہمدردی اور فلاحی جذبےکی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اینجلز ویلفیئر ٹرسٹ اور IUDHR کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں جنہوں نے قیدی خواتین اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود کو اپنا مقصد بنایا شیبا شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف قیدی خواتین کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے بلکہ ان کے بچوں کو بھی ایک محفوظ اور خوشگوار بچپن فراہم کریں گے جبکہ خواتین کی مشکلات میں بھی کمی واقع ہوگی تقریب کےموقع پرچیئرپرسن اینجلزویلفیئر ٹرسٹ ثمینہ نواب نے کہاکہ ڈی آئی جی وومن جیل شیبا شاہ کے تعاون سے پلے نرسری کا منصوبہ مکمل کرنا ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ شیبا شاہ نہ صرف ایک باصلاحیت افسر ہیں بلکہ ان کے دل میں قیدی خواتین اور بچوں کے لیے نرم گوشہ بھی ہے اور انہی کے تعاون سے آج ہم نے جیل میں بچوں کے لیے پلے نرسری قائم کی ہے جو ان معصوم جانوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے ثمینہ نواب نے کہاکہ اینجلز ویلفیئر ٹرسٹ کا مقصد معاشرے کے پسے ہوئے اور نظر انداز شدہ طبقات کی عملی مدد کرنا ہے، اور قیدی خواتین اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی جیلوں میں ایسی مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے تاکہ قیدی خواتین کو ایک باعزت اور باوقار زندگی کی طرف واپسی کا موقع میسر آ سکے ثمینہ نواب نے اظہر عبداللہ اور رضوان علی کا بھی شکریہ جنہوں نے اس منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچانے میں تعاون کیا۔


