حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رازق دھاریجو حیدرآباد رینج کی ہدایت پر شہید واحد بخش آڈیٹوریم میں حیدرآباد رینج کے انویسٹی گیشن افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے لئے تربیتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا
سیمینار میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی اور نئے قانونی نکات سے افسران کو آگاہ کرنے کیلئے قانونی ماہرین ڈی پی پی احمد رضا صدیقی، اور مظہر علی سیال اے پی جی( انچارج اسپیشل کورٹ حیدرآباد )، عبدالقیوم میمن ، ڈی ڈی پی پی حیدرآباد اسکروٹنگ انچارج سی این ایس حیدرآباد، شاھد بلوچ، اے ڈی پی پی نے اپنی قانونی مہارت کے تحت آئی اوز کی تربیت کی۔


