دین اور انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنا یا جائے،شاہ عبد الحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جماعت اھلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ موت ایک حقیقت ہے اور یہ اللہ کی طرف سے مقدر کی ایک علامت ہے۔ قرآن و سنت میں اس بات کا واضح ذکر ہے کہ ہر جان کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ بہتر انسان وہ جسے مرنے کے بعد بھی لوگ اس کے نیک اعمال اور اچھائی کیساتھ یا د رکھیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامع مسجد محمدی قیوم آباد میں سابق انتظامی کمیٹی صدر محمد جاوید خان قادری کے چہلم کی محفل میں خطاب کر تے ہوئے کیا۔ خطاب میں علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ محمد جاوید قادری مرحوم ایک خالص دینی جذبے سے سرشار شخصیت تھے جنہوں نے نہ صرف محمدی مسجد کی خدمت کو اپنا مشن بنایا بلکہ علاقے کے فلاحی کاموں میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم نے محمدی مسجد کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کیا۔ اُن کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پُر کرنا آسان نہ ہوگا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حاضرین پر زور دیا کہ وہ دین اور انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں۔آخر میں مرحوم کی بخشش و مغفرت بلندی درجات اور اہل خاندان کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی گئی۔
محفل میں سید رفیق شاہ،علامہ رئیس قادری،مولانا جمیل احمد امینی،علامہ فرقان شامی،مولانا عبد الشکور فیضی،اشفاق لودھی،محمد سلیم،فیضان،طلحہ جاوید قادری،تنویر راجا،چوہدری شاہد،موسیٰ کاظم،شفیق تنولی،عنایت اللہ،عاقب تنولی،حامد رضا،عبد الحمید اور مسجد کے نمازی اہل محلہ بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں