یکم اگست شروع ہوتے ہی قومی ترانے بجائے،پرچم کشائی بھی کی گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم پی پی)میری پہچان پاکستان)کی جانب سے سب سے پہلے 31جولائی کی شب رات 12بجے یکم اگست شروع ہوتے ہی ملک کےمختلف شہروں میں قومی ترانےبجانے کے ساتھ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی، فاروق ملک، ارشد صدیقی، ریحان خان، محمد پناہ پنہیار،سیف یار خان دیگر رہنماؤں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں پرچم کشائی کی۔ جشن آزادی کو جشن فتح اور معرکہ حق کی کامیابی پر افواج پاکستان سمیت پوری قوم کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا آڈیو پیغام پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔ میری پہچان پاکستان۔ قوم کو جشن آزاسی مبارک ہو پر ہجوم عوام نے سنا اور تالیاں بجائیں۔ پاکستان زندہ باد کے واشگاف نعرے لگائے۔ جبکہ کورنگی میں فاروق ملک نے ٹاؤن آفس کے باہر عوامی وفود اور ورکرز کے علاوہ شمولیت کرنے والے کارکنوں سے ملاقات کی جو ڈاکٹر عشرت العباد کے ویژن کے ساتھ جڑ گئے۔ مرکزی کمیٹی کے رہنماؤں نے کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص اور مختلف علاقوں کے دورے بھی کئے۔ جبکہ میری پہچان پاکستان کی جانب سے ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو جام، سکھر میں بھی پرچم کشائی کی گئی اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں