علیگڑھ المنائی المنائی ایسوسی ایشن اٹلانٹا، کے صدر نے سرسید یونیورسٹی کا دورہ کیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر اٹلانٹا سے آے ہوئے علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کے صدر شاہد علی نے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ اپنےدورے کےدوران، انہوں نے بلڈ ڈرائیو کا افتتاح بھی کیا، اس موقع پرانہوں نے کہا کہ علیگڑھ المنائی ایسوسی ایشن اورسرسید یونیورسٹی باہمی تعاون سے طلباء اور فیکلٹی کی بہتری اور ترقی کے لئے ایک تحریک کی شکل میں بہترین خدمات انجام دے سکتے ہیں۔شاہد علی نے سرسیدیونیورسٹی کے پانچ طلبہ کو اسکالرشپ اور دو طلباء کو پی ایچ ڈی کروانے کا وعدہ فرمایا۔

سرسید یونیورسٹی کے چانسلر محمد اکبر علی خاں نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سرسیداحمد خاں کے تعلیمی مشن کو آگے بڑھانا ھے۔سرسید یونیورسٹی کا قیام علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے ممبران کا تاریخی کارنامہ ھے جس میں کوئی سرکاری مالی امداد نہیں لی گئی۔ اور نہ ہی لے رہے ہیں۔

اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائزایسوسی ایشن کے سینئر ممبر اور ماہنامہ تہذیب کے مدیر اعلی ممتاز شاعر طارق سبزواری نے شاہد علی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ شاہد علی وہ پہلے پاکستانی ہیں جو امریکہ میں علیگڑھ المنائی ایسو سی اٹلانٹا کے صدر منتخب ہوئے ہیں اوروہاں ایک معروف و اعلی بزنس مین اور سماجی خدمتگار کے حوالے سے اپنی شناخت رکھتے ہیں۔

ذاکر علی خاں فاونڈیشن کی چیئر پرسن محترمہ ارم اکبر کہا کہ یونیورسٹی میں نئی قیادت سنبھالتے ہی ایک مثبت اور بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں اور بڑی تعداد میں طلبہ داخلے کے لئے آرہے ہیں جس کے لئے یونیورسٹی کو جدید سہولیات فراہم کرنا ھے۔ انہوں نے شاہد علی کی خدمت میں یادگار شیلڈ اور علیگ ذاکر علی خاں کی مشہور زمانہ کتاب روایات علیگڑھ کا تحفہ بھی پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں