عوام کوریلیف فراہم کرنےکیلئےجامعہ حکمت عملی کوجلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)مورڑومیربحرٹاؤن میں بلدیاتی مسائل کےحل کی رفتار کو تیز کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ہر منصوبہ کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی عادت کو اپنایا جائے ان خیا لات کا اظہار چیئرمین مورڑو میربحر ٹاؤن علی اکبر نے ps 114 کے صدر اقبال بلوچ۔وائس چیئرمین یوسی 2 ندیم نور پاک کالونی کے جنرل سیکریٹری اور وارڈ 1 کے جنرل کونسلر شفیق الرحمان اور علاقہ کے معززین کے ہمراہ یوسی 2 پاک کالونی میں ازسر نو تنصیب کیئےجانےوالےسیوریج سسٹم کامعائینہ کرتے ہوئے کیا علاقہ معززین نے چیئرمین، اور اراکین کونسل کا سیوریج لائن تبدیل اورتعمیرومرمت کروانےپرشکریہ ادا کیا چیئرمین نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل میں باقی مانندہ کاموں کی بروقت تکمیل کیلئےتمام تردستیاب وسائل کوبروئےکارلایاجائے جبکہ موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مورڑو میربحر کی عوام کوبہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئےبھرپورجدوجہد میں مصروف عمل ہے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے باقائدہ منصوبہ بندی کے تحت نکاسی آب کی چھوٹی بڑی لائینوں کی تبدیلی اور مرمت کا کام انتہائی برق رفتاری سے جاری ہے محدود وسائل کی وجہ سے انتظامیہ کو دشواریوں کا سامنا ہے مگر انتظامیہ نے ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے جن علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے انہوں نے یقین دلایا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے انتظامیہ نے مورڑو میربحر ٹاؤن کی حدود میں صفائی ستھرائی اور خصوصا نکاسی آب کے مسائل پر قابو پانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت حکمت عملی وضع کی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں