کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے وفد نے گورنر ہاو¿س میں مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ کی قیادت میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسور ی سے ملاقات کی وفد میںصدر کراچی ریجن فرقان بلال،وائس چیئرمین ش کراچی ریجن عبی احمد خان،سعد بن عزیز،صبا قادر،جبین نوید،نوید عدن والا،کاشان اقبال،عمران خان،احمد خان،عشرت احمد،یسرا ریحان اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پرگورنر سندھ کامران خان ٹیسور ی نے کہاکہ نوجوانوں کو تقاریب کے ذریعے حب الوطنی، قومی یکجہتی اور مثبت سوچ کا پیغام دینے کے لئے معرکہ حق، جشن آزادی کی تقریبات اسکولز اور کالجز میں بھرپور جوش و جذبے سے منائی جائیں تا کہ مایوسی کے اندھیروں کے خلاف شعور بیدار کر کے امید و یقین کے چراغ روشن ہوں انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو معاشرے کا مثبت شہری بنانے میں تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو انتہائی قابل ستائش ہے ملاقات کے موقع پراپسما کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے کہاکہ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پرتمام تعلیمی اداروں میں بھر پور جوش و جذبے سے منانے کےلئے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ان تقریبات میں ملی نغمے، تقاریر، کوئز مقابلے، یومِ آزادی ریلیاں، طلبہ کے تیار کردہ ماڈلز، اور قومی پرچم کشائی جیسی سرگرمیاں شامل ہوں گی تاکہ نئی نسل کو اپنے وطن کی اہمیت، قربانیوں اور آزادی کی قدر سے آگاہ کیا جا سکے سید طارق شاہ نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور تعلیم کے ذریعے قوم کی ترقی کے عزم کو دہرانے کا موقع فراہم کرتا ہے، اور اپسما اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائے گی جشن آزادی کے موقع پر حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج کو بھر پور طریقے سے خراج تحسین بھی پیش کریں گے انہوںنے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ گورنر ہاﺅس اور اپسما کے اشتراک سے یوم آزادی پاکستان کی منابست سے شاندار تقریب بھی منعقد کی جائے


