کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے غزہ کے مظلومین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے خلاف خوجا جامع مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ غزہ کی عوام پر انسنایت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری یے اسرائیلی بمباری کے بعد اب انھیں بھوک و قحط سے مارا جارہا یے ۔عالمی برادری بالخصوص اقوام اسلام اور پڑوسی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ غزہ کے مظلومین کے لئے امداد کویقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں ۔ غزہ کے مسلمان سالوں سے عالم اسلام کی جنگ لڑرہے ہیں۔ اگر اسرائیل فلسطین پر مکمل طور پرقابض ہوجائے تو پھر وہ دوسرے اسلامی ممالک کا بھی رخ کرے گا ۔اس لئے ضروری ہے کہ عالم اسلام اور عرب ممالک امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہر ممکنہ مدد کریں۔ احتجاجی مظاہرہ میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے برادر مبشر حسن ،صوبہ سندھ کے برادر ناصر الحسینی ،فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے صدر برادر صابر ابو مریم ،تحریک بیداری امت مسلمہ کے برادر یاور عباس اور دیگر رہنماوں نےبھی خطاب کیا مقررین نے امریکہ کی مسلم ممالک کو ابراہیم اکارڈ محاہدے پر زبردستی حمایت کروانے کی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ۔مظاہریں نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے ۔احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔


