فنکشنل لیگ متحد سندھ مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے،سردارعبدالرحیم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کےسیکریٹری جنرل سردارعبدالرحیم سے تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ویسٹ کے زمیدار ریاض پریمی نےملاقات کرکےاپنےساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر فنکشنل لیگ سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل وقارحسين جٹ ڈسٹرکٹ ویسٹ کےصدررضا خان اور دیگر رہنماؤں موجود تھے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ متحد سندھ مضبوط پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں عوام اب سندھ میں تبدیلی چاہتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں فنکشنل لیگ کے پلیٹ فارم سے پانی کی کمی بیروزگار نوجوانوں کو روزگار دینا بجلی میٹھی پانی کی فراہمی امن و امان تعلیم اور صحت کی فراہمی ممکن ہوسکتی ہے فارم 47 کے ذریعے الیکشن میں کامیاب ہونے کے باوجود عوامی پذیرائی سے محروم ہیں اور ہمیں مل کر اس شہر کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان فنکشنل لیگ میں شامل ہوکر شہر کی تقدیر بدلنے کے لیے درست فیصلہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمران جماعتوں نے کراچی کے نوجوانوں اور شہریوں کے ووٹ کا تقدس پامال کرتے ہوئے صرف اپنی جیبیں بھریں ہیں اور آج پورا شہر کنڈر بن چکا ہے اور نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہے شہریوں کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام اپنے مسائل کے مستقبل کے حل کرنے کے لیے پیر صاحب پگارا کو اپنا سہارا سمجھتی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں