حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ ذیشان ربانی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے حیدرآباد کی قدیم و تاریخی درسگاہ گورنمنٹ کالج کالی موری کو بند کرنے یا کسی اور مقام پر منتقلی کی سازش کی جارہی ہے جو کسی طرح قابل قبول نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج کالی موری سندھ کی قدیم درسگاہوں میں سے ایک ہے جس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے نامور شخصیات نے تعلیم حاصل کی انہوں نے کہا کہ بجائے اسکے کہ سندھ حکومت سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے لاکھوں نوجوانوں طلباء و طالبات کے لیئے مزید نئی درسگاہیں کالجز اور یونیورسٹی بنائے مگر ایسا کرنے کی بجائے سندھ حکومت تعلیم دشمن پالیسی پر کام رہی ہے اور اسی پالیسی کے تحت وہ حیدرآباد کے شہریوں سے ایک قدیم درسگاہ چھیننا چاہتی ہے بیان میں ٹی ایل پی قیادت نے سندھ حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر گورنمنٹ کالج کالی موری کو بند کیا گیا یا اس کو موجودہ عمارت سے کہیں اور منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو ٹی ایل پی اس تعلیم دشمن اور عوام دشمن سازش کے خلاف نہ صرف عدالتوں سے رجوع کرے گی بلکہ اس سازش کے خلاف بھرپور عوامی احتجاجی تحریک چلانے کا بھی حق رکھتے ہیں۔ دوسری طرف تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کالج کی منتقلی کے خلاف گورنمنٹ کالج کالی موری کے اطراف احتجاجی بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔


