پی سی ہوٹل میں ہونیوالی ورکشاپ میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے کی شرکت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم پی اے و قائم مقام صدر پاکستان تحریک انصاف، ضلع ساؤتھ کراچی، سجاد علی سومرو نے 24 جولائی 2025 کو پی سی ہوٹل کراچی میں منعقدہ “ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ اور ریذیلینس کو فروغ دینے” کے ایک روزہ ورکشاپ میں شرکت کی۔ یہ ورکشاپ FRDP نے پی ڈی ایم اے سندھ اور جرمن تنظیم WHH کے تعاون سے منعقد کی، جس کا مقصد ارکانِ اسمبلی کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مؤثر مالی منصوبہ بندی اور تیاری سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ایم پی اے سجاد علی سومرو نے اس موقع پر کراچی میں عمارتیں گرنے کے حالیہ واقعات کو بھی اجاگر کیا اور مطالبہ کیا کہ ان سانحات کو بھی ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ (DRF) کے دائرہ کار میں شامل کیا جائے تاکہ شہری علاقوں میں انسانی جانوں کے تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں