افکارِ رضا سیمینارز کی گولڈن جوبلی شان و شوکت سے منائی جائے گی،

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں اراکین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا انعقاد افکارِ رضا سیمینارز کی گولڈن جوبلی منانے کے سلسلہ میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: افکارِ رضا سیمینارز کی گولڈن جوبلی شان و شوکت سے منائی جائے گی۔ تحقیقی افکارِ رضا سیمینارز کی تعداد پچاس ہو جانا یہ محض فضلِ خدواندی ہے۔ 12 سالوں میں بندہئ ناچیز نے بڑے اہتمام اور بڑے بڑے اجتماعات میں منفرد دینی عنوانات کے تحت یہ علم و تحقیق کا دستر خوان سجایا۔ 16 اگست 2025ء کو ان شاء اللہ تعالیٰ ”تمہیدِ ایمان“ کے موضوع پر پچاسواں افکارِ رضا سیمینار کیا جا رہا ہے۔ تمام افکارِ رضا سیمینارز میں بندہئ ناچیز نے جدا جدا موضوعات پر تفصیلی مقالہ جات پیش کیے۔ ان تمام افکارِ رضا سیمینارز کا محور مجدد دین وملت، امامِ اہل سنت، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی قدس سرہ العزیز کی ایک ہزار سے زائد کتب اور فتاویٰ رضویہ شریف ہے جو کہ فقہ کا مکمل انسائیکلو پیڈیا ہے۔ بندہئ ناچیز کا اللہ تعالیٰ کی توفیق سے یہ عزم ہے کہ ان شاء اللہ تعالیٰ 100 (ایک سو) افکارِ رضا سیمینارز مکمل کیے جائیں گے جو فتاویٰ رضویہ شریف کی ایک قسم کی شرح کا کردار ادا کریں گے۔ آج جبکہ فکری آوارہ گردی کا مرض پھیل رہا ہے اور اسلاف سے بغاوت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اس لحاظ سے افکارِ رضا سیمینارز کی افادیت پہلے سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ اجلاس میں شیخ الحدیث مفتی محمد ارشاد احمد حقانی جلالی، پیر سید محمد ابو بکر عمار شاہ جلالی، پیر سید آصف علی شاہ بخاری جلالی، پیر سید ثقلین شاہ بخاری جلالی، قاری محمد فرمان علی جلالی، ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، علامہ محمد فیاض وٹو جلالی، علامہ محمد صدیق مصحفی جلالی، مفتی محمد حذیفہ جلالی، مولانا محمد افضل انجم جلالی، علامہ محمد فاروق اعظم ساقی، حافظ محمد صادق جلالی، علامہ محمد مظہر اقبال نورانی، مولانا محمد حنیف مدنی، مولانا محمد زوہیب جلالی، مولانا محمد ارشد صدیقی جلالی، قاری محمد صفدر عباس جلالی، مولانا محمد عبد الغفور چشتی جلالی، مولانا محمد عمران رضا جلالی، مولانا محمد مبشر رسول صدیقی، ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، مولانا محمد عمر فاروق جلالی، حاجی محمد اسلم جلالی سمیت اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں