ملتان(ایچ آراین ڈبلیو)انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین مسز جینا اعجاز نے کہا ہے کہ میرے تمام کلبز کی عہدیدار خواتین خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے منتخب کیا ہے، اسی میں ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ وہ انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی انسٹالیشن تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے مشکل معاشی حالات میں مستحق مریضوں کو ادویات اور نادار بچوں کو تعلیم کے اخراجات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ کوئی بچہ محض مالی مجبوری کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔اور مستحق افراد کی امداد اور فلاح وبہبود ہماری دنیاوآخرت میں کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کلب کی رکن خواتین نہ صرف جذبہ خدمت سے سرشار ہیں بلکہ عملی طور پر اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز میں نبھا رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کلب کی ممبرز مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گی۔مسز جینا اعجاز نے کہا کہ خدمت ہمارا مشن ہے اور ہر ممبر پوری دیانت، خلوص اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ ہمارے تمام منصوبے باہمی تعاون، خود اعتمادی اور خدمت کے جذبے کی بنیاد پر کامیابی سے چل رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انرویل کلب نہ صرف فلاحی منصوبوں پر کام کر رہا ہے بلکہ عوامی شعور کی بیداری، ماحولیاتی تحفظ اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین شاہدہ رحمان، ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی، ڈسٹرکٹ خرانچی فرح لودھی، ڈسٹرکٹ بلیٹن ایڈیٹر رفعت شاہد، ای ایس او رفعت مدثر، آئی ایس او ارم اقبال، رابطہ چیئرمین عظمی بشر، کانفرنس چیئرمین رخسانہ نعیم، میڈیا کوارڈینیٹر طاہرہ نجم اور سابق چیئرمینز مسز شاھین معظم خاکوانی، مسز عائشہ مظہر، مسز شاہدہ نسیم اور انٹرنیشنل انرویل بورڈ آف ڈائریکٹر مسز شاد مسعود، چیئرمین ڈسٹرکٹ 334 مسز رضوانہ خان, پی این آر مسز سعادت منیر کے علاوہ ڈسٹرکٹ کے تمام کلبز کی صدور فوزیہ ایوب، رخسانہ راؤف، شفق سلمان، ساحرہ نقوی، حنا چختائی، فرناز صدف، نورین نشاط، راشدہ طاہر، لبنیٰ، رفعت آرا کے علاوہ دیگر عہدے داروں نے شرکت کی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین مسز جینا اعجاز کی قیادت میں دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت جاری رکھنے کا وعدہ کیا نظامت کے فرائض ڈسٹرکٹ سیکرٹری سعدیہ کرمانی نے ادا کیے آخر میں چیئرمین نے نئے عہدے داروں کو کالر پہنائے۔


