کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 02 طلبہ کو پی ایچ ڈی،17 طلبہ کو ایم فل جبکہ ایک طالبعلم کو ایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی۔
رجسٹرارجامعہ کراچی کےمطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں عائشہ رئیس احمد(نفسیات)اور ٹی اویس پاشا(اسلامک لرننگ) شامل ہیں۔ایم فل کی ڈگری حاصل کرنےوالوں میں شہزادعلی(اطلاقی معاشیات،اے ای آرسی)،اللہ بخش(عربی)،ذفیشاں مصطفی(حیاتی کیمیاء) ،عبدالعزیز(نباتیات،آئی ایس ایچ یو)حفصہ خالد(کیمیاء)،سمیہ حمید(کیمیاء،ایچ ای جے)،وقاص علی اکبر (کلینکل سائیکولوجی)،رضوانہ (اسلامک لرننگ)، وریشہ فریدی (فارماکوگنوسی)،قاضی عماد الدین،صنوبرنقوی(نفسیات)،غلام منتقیٰ،محمد ادریس،محمد مبشر،محمد ذیشان رشید،قرۃ العین(قرآن وسنہ) اور سید ہ ہماطاہر (ٹیچرایجوکیشن) شامل ہیں جبکہ ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میں نویرابرار(ٹیچر ایجوکیشن) شامل ہیں۔جبکہ دوسری جانب جامعہ کراچی کے تدریسی اور تحقیقی معیار کو ایک بار پھر قومی سطح پر سراہا گیا ہے، جہاں قومی زرعی تعلیمی معیاری کونسل (NAEAC) نے جامعہ کے چار اہم شعبہ جات کو اعلیٰ درجہ بندی، اسناد اور تعریفی اسکورز سے نوازا ہے۔ ان شعبہ جات میں ایگری بزنس مینجمنٹ، فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس اور پولٹری سائنس شامل ہیں۔یہ کارنامہ نہ صرف تدریسی معیار کی بہتری کی عکاسی کرتا ہے بلکہ جامعہ کراچی کی جامع پالیسیوں، قیادت، اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مقام کو مستحکم کرنے کی حکمت عملی کا مظہر ہے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نےدرجہ بندی میں بہتری کو ایک مشترکہ ویژن قراردیتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کی یہ کامیابی صرف چند شعبوں یا افراد کی کاوش نہیں بلکہ اجتماعی وژن، محنت اور ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے صدورشعبہ جات،اساتذہ اور انتظامی عملے کو درجہ بندی میں بہتری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔
ڈاکٹر خالد عراقی نے جامعہ کراچی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) کے عملے کو تمام شعبہ جات کو قومی زرعی تعلیمی معیاری کونسل کے مطابق تیار کرنے میں رہنمائی فراہم کرنے، جس میں خود تشخیصی رپورٹس، ڈیٹا مینجمنٹ، اور مسلسل فالو اپ شامل ہے پران کی کاوشوں کو بھی سراہا۔


