کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ریلوے سوسائٹی بلاک 13D/2 اور 13D/3 کے رہائشیوں کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
کارنر میٹنگ سے حق پرست ممبر قومی اسمبلی حسان صابر بھائی اور حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی معید انور بھائی نے خطاب کیا۔
حق پرست ممبر قومی اسمبلی حسان صابر بھائی نے اہلیان ریلوے کو ہمیشہ کی طرح ایم کیو ایم (پاکستان) کی جانب سے بھرپور تعاون اور ترقیاتی فنڈ کے ذریعے ان کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔
حق پرست ممبر صوبائی اسمبلی معید انور بھائی نے سولڈ ویسٹ ،سیوریج اور پانی کے مسائل جلد متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ دورہ کر کے جلد از جلد حل کروانے اور ہر طرح کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔کارنر میٹنگ کے منتظمین اور شرکاء نے ممبران اسمبلی کا پرتپاک استقبال کیا اور اعشائیہ کا بھی انتظام کیا اور ماضی کی طرح ایم کیو ایم پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کو دہرایا۔ٹاؤن آرگنائزر علی محفوظ بھائی ،جوائنٹ ٹاؤن آرگنائزرز ،یوسی آرگنائزر اور دیگر ذمہ داران و کارکنان نے بھی کارنر میٹنگ میں شرکت کی ۔


