کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شاہ میر بھٹو بے بس یا پھر چپ سادھ لی، گولیمار میں بلڈر بدمعاش غیر قانونی تعمیرات کا تسلسل برقرار، قومی خزانے کو نقصان، عوامی مسائل میں مسلسل اضافہ، تفصیلات کیمطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع وسطی کے علاقے میں شاہ میر خان بھٹو کی ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعیناتی کے بعد بھی غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد اور عوام دشمن بلڈرز کا راشی بلڈنگ افسران کی سہولتکاری کے باعث راج قائم ہے، واضح رہے کہ گولیمار میں بابل اسلام مسجد کے قریبی پلاٹ نمبر932 (K-35) پر SBCA قوانین بلڈر فرید عرف لمبے کے پیروں تلے روندنے کا سلسلہ جاری ہے، علاوہ ازیں متذکرہ بالا بدنام زمانہ بلڈر پہلے بھی متعدد خلاف ضابطہ عمارتیں بنا چکا ہے اور راشی بلڈنگ افسران ہمیشہ سے اس کے سہولتکار رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فرید عرف لمبا ضلع وسطی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سخت انہدامی کارروائی اور بلڈرز پر مقدمات کے باوجود کسی ایکشن کی زد میں تاحال نہیں آیا، دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں نے غیر قانونی تعمیرات پر خاموشی کے عمل کو خلاف ضابطہ تعمیرات میں مکوث افراد اور بلڈر مافیا سے ملی بھگت یا پھر نااہلی کی دلیل قرار دیتے ہوِئے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر خان بھٹو سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے-
41


