41

کراچی،کورنگی روڈپرواٹرٹینکرنے دوبچوں کوکچل دیا،ٹینکرنذرآتش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی روڈ پر پنجاب چورنگی سے کالا پل جانے والے روڈ پرواٹر ٹینکر نے دو بچوں کو کچل دیا، دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے سگے بھائی تھے، جن کی شناخت 10 سالہ ایان اور 11 سالہ توصیف کے نام سے کی گئی ہے۔مشتعل افراد نے واٹرٹینکر کو آگ لگ دی، پولیس حکام کے مطابق واٹرٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جس کے تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں