کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قومی لباس میں ملبوس وکیل کو ریسٹورنٹ میں داخل ہونے سے روکنےمقدمہ نجی ریسٹورینٹ کےوکلانے وکالت نامےجمع کرادئیے-عدالت نےسماعت 29جولائی تک ملتوی کردی-ہمیں کہاگیا کہ یہاں سارے ایلیٹ کلاس آتی ہے شلوار قمیض میں نہیں بٹھاسکتے۔18مئی کو نجی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے گئے تھے-کھانا کھانے بیٹھے تو ویٹر نے وہاں بیٹھنے سے منع کردیا-
منیجرکوشکایت کی تواس نےشلوار قمیض کوچیپ ڈریسنگ قرار دے دیا-منیجرنےکہاکہ تماشا نہ لگائیں ،ورنہ زبردستی نکالیں گے-ہم نے اپنی بے عزتی پر ریسٹورنٹ کو لیگل نوٹس بھی بھیجا-ریسٹورنٹ انتظامیہ نے لیگل نوٹس کا بھی جواب نہیں دیا-


