کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ بغدادی لیاری کی بلڈنگ گرنے کا مقدمہ پانچ ملزموں کی درخواست ضماںت کی سماعت ہوئی-تین لوگ آئےہیں جن کے16بندے جاں بحق ہوئے ہیں-آج یہ لوگ تدفین وغیرہ نمٹانےکےبعد گاؤں سے واپس آئے ہیں-ہمیں اس درخواست کی تیاری کے لئیے مزید وقت درکار ہے-
ہم آخری موقع دے رہے ہیں تاکہ آپ تیاری کرسکیں-لیکن آئندہ سماعت پر کوئی بھی بہانہ نہیں چلے گا-عدالت نے درخواستوں کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی-اشفاق کھوکھر،جلیس صدیقی، فہیم مرتضی،زرغام حیدراورعاصم نے درخواست ضمانت دائر کی ہے-ملزموں پر الزام ہے کہ انکی غفلت سےچھ منزلہ عمارت گری-عمارت گرنے سے 27 افراد جاں بحق ہوئے-


