تنظیم خادم انسانیت حیدرآباد بلا امتیاز دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے

حیدراباد(ایچ آراین ڈبلیو)تنظیم خادم انسانیت حیدرآباد بلا امتیاز دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور سماجی تنظیموں میں سے ایک بہترین سماجی تنظیم ہے.ان خیالات کااظہارڈاکٹر قرت العین اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ نے تنظیم خادم انسانیت کی تقریب حلف برداری میں بحیثیت مہمان خصوصی کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام منتخب ہونے والے عہدے داران کو دل کی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کرتی ہوں۔ سجاد خان چیر مین Tkihنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوام الناس کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ نعیم شیخ جنرل سیکرٹری نےکہا کہ ہم سے سماج کی خدمت میں جو کچھ ہو سکتا ہے اللہ کی رضا کے لے کریں گے ۔حاجی محمدملک اسلم نائب صدرنےکہا کہ آج مجھےبہت خوشی ہوئی کہ میں نےTkih میں شمولیت اختیار کی تاکہ غریبوں کےلےکچھ کام کر سکوں-

زاہد انصاری جوائنٹ سیکرٹری نےاپنے خطاب میں کہا کہ اپنے شہر اور عوام کی خدمت عہد کرتا ہوں۔ڈاکٹر قرت العین شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیرحیدرآباد گورنمنٹ آف سندھ نے نو منتخب چیرمین سجاد خان ۔ جنرل سیکرٹری نعیم شیخ ۔حاجی محمد اسلم ملک نائب صدر۔ زاہد انصاری جوائنٹ سیکرٹری۔ حافظ ساجد خازن۔ ڈاکٹر خالد آرائیں چیئرمین میڈیکل ایڈ کمیٹی ۔ عامر فاروق خلجی سینیر نائب صدر اول۔ خالد چوہان سینیر نائب صدر دوئم۔ میمبران مجلس عاملہ ناظم حسین۔ محمد حبیب۔ سلمان شیخ۔ وکیلہ بیگم ۔فردوس طارق۔ گلشن لیاقت سے حلف لیا اس موقع پر سماجی تنظیموں کے رہنماؤں میں عبدالغفار شیرانی۔ کوثر سلاوٹ۔ ندیم قادری۔ رفیق راجپوت۔ ملک یونس جمال۔ اظہر منگریو۔حاجی محمد یاسین آرائیں۔ جواد جتوئ۔ مولانا اسماعیل ۔ سوشل ویلفیر ڈیپارٹمنٹ زوالفقار عمرانی ۔ شاھ صاحب و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں