سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن،سات سال بعدانتخابات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو )ملک کے نامور صحافی اور کھیلوں کے معروف سرپرست تسلیم سلیم خمیسانی کی زیر نگرانی سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سات سال کے بعد کامیاب انتخابات کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہو گئے ۔اس الیکشن میں خالد جمیل شمسی چیئر مین ،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ صدر، عامر شریف سیکریٹری اور کاشان خان خازن منتخب ہوئے ۔ دیگر عہدیداروں میں کراچی کے زاہد ملک SVP، انٹرنیشنل ظفر اقبال نائب صدر، حیدر آباد کے نوید اختر، سکھر کے ارشد سعید ، لاڑکانہ کے ساحر حسین ، بحریہ کالج کی نصرت افضل خان ، عامر شریف کراچی سیکریٹری ،فیصل امجد علی خان کراچی ایسوسی ایٹ سیکریٹری، زعیمہ خاتون کراچی ایسوسی ایٹ سیکریٹری، کاشان احمد میر پور خاص خازن ، مرکزی مجلس عاملہ میں امین پاشا کراچی، شعیب اختر حیدر آباد محمد اشرف یحیٰ کراچی، عبد الوحید بینظیر آباد ، سرفراز احمد سکھر ، غزالہ مظفر میر پور خاص، فائزہ عبد اللہ کراچی،لائبہ نثار بینظیر آباد جبکہ بینظیر آباد کے محمد یونس قریشی وائس چیئر مین ، خیر پور کے خیر محمد بھا نبھن مشیر قانون منتخب ہوئے۔ اس موقع پر جنرل باڈی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جس کی صدارت نائب صدر غلام محمد خان نے کی اور قائم مقام سیکریٹری طارق حسین نے پوری رپورٹ پیش کی۔ نو منتخب صدر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ نے اعلان کیا کہ اکتوبر میں منعقد ہونے والے وزیر اعظم کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے بعد اندرون سندھ کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک ایک انٹر کلبزٹورنامنٹ منعقد ہوگا اور یہ سرگرمیاں مستقل جاری رہیں گی۔ انہوں نے سکھر اور لاڑکانہ میں باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کیلئے ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے وعدہ کیا کہ وہ سکھر اور لاڑکانہ کے میئرز سے ذاتی ملاقات کر کے باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کروائیں گے ۔ اس موقع پر حیدر آباد کے شعیب اخترسکھرکے سرفراز احمد، لاڑکانہ کے ساحر حسین نے بھی خطاب کیا اور اندرون سندھ کے کھلاڑیوں کی جانب سے سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداراوں کو مبارکباد اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈ ریشن جس کے صدر بریگیڈیئر افتخار منصور اور سیکریٹری خالد بشیر ہیں وہ ان انتخابات کو تسلیم کریں ہم کسی بھی صورت میں متوازی ایسوسی ایشن بنانے چاہتے ہیں نہ بننے دینا چاہتے ہیں ۔ ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں نیک نیتی سے ہمارا ساتھ دیا جائے،کراچی اور سندھ میں باسکٹ بال کھیل کی سرگرمیاں ملک بھر سے کہیں زیادہ ہیں ،سندھ میں باسکٹ بال کے فروغ کےلئے نہایت تندہی سے کا م ہورہا ہے اس میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں