کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ادارہ نور حق میں امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی پریس کانفرنس-پریس کانفرنس میں نجیب ایوبی۔زاہدعسکری اور صہیب الدین موجودتھے- کراچی،پنجاب میں سیلابی صورتحال میں دوسو زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔بارشوں کے باعث انسانی جانوں کے نقصان پرافسوس ہے۔بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کی صورتحال بڑھ رہی ہے۔قانون نافذ کرنے والوں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ریاست شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی۔ لیکن حکومت کو عوامی ترجیحات پرکام نہیں کرنا۔عوام کو آئی ایم ایف کا ایجنڈا کسی صورت قبول نہیں ہے۔


