حضرت سیدنا علی اکبرنےنبی کریم جیسا شباب لٹاکر اسلام کوزندہ کیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)حضرت سیدنا علی اکبرنےنبی کریم جیسا شباب لٹاکر اسلام کوزندہ کیا پیر ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ امام حسن کونسل کی عشق حضرت سیدنا امام حسین کانفرنس سے پیر ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ صابر چشتی عظیم کاشف قادری ودیگر کا خطاب تفصیلات کےمطابق بانی ومرکزی چیئرمین امام حسن کونسل پاکستان گدی نشین دربارعالیہ حضرت پیر محمد یار بھٹی سچیاری نوشاہی قادری المعروف بابا مالی شاہ سرکاررحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ آف جہانیاں منڈی صاحبزادہ پیرناصرعباس سچیاری نوشاہی قادری ایڈووکیٹ نےکہاہے کہ مولا حسین علیہ السّلام کے جواں سال بیٹے امام حسن علیہ السلام اور سیدہ بی بی زینب سلام اللہ علیہاکے بھتیجے سیدہ فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہا اور مولا علی علیہ السلام کے پوتے ہوبہو ہمشکل پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت سیدنا شہزادہ علی اکبر علیہ السلام نے کربلا کے میدان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسا شباب اور جوانی لٹا کر اسلام کو زندہ کیا اسلام کے لیے آپ کی دی گئی اس قربانی کی امت صبح قیامت تک مقروض رہے گی امت مسلمہ حضرت سیدنا شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کی عظیم الشان فقید المثال قربانی کے اس قرض کو قیامت تک اتار نہیں پائے گی ان خیالات کا اظہار سربراہ امام حسن کونسل پاکستان نے امام حسن کونسل پاکستان کے زیر اہتمام محمد صابر چشتی کی رہائش گاہ واقع بادامی باغ لاہور میں منعقدہ عظیم الشان فقید المثال عشقِ حضرت سیدنا امام حسین علیہ السّلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے امام حسن کونسل پاکستان ضلع لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد عظیم کاشف قادری ودیگر نے خصوصی خطاب کیا کانفرنس میں علماء کرام مشائخ عظام اور کارکنان امام حسن کونسل پاکستان کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں لنگر حسینی سے شرکاء کانفرنس کی تواضع کی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں