48

کراچی سےروانہ ہونےوالی دوریل گاڑیاں تاخیر کا شکار ہیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان ریلوے کے اعلامئے کے مطابق آج کراچی سے روانہ ہونے والی دو ریل گاڑیاں علامہ اقبال ایکسپریس اور ملت ایکسپریس تاخیر کا شکار ہیں۔ علامہ اقبال ایکسپریس اپنی مقررہ روانگی ساڑھے 3 کے بجائے 1 گھنٹہ 45 منٹ تاخیر سے شام سوا 5 بجے روانہ ہوگی۔ ملت ایکسپریس شام 5 کی بجائے 45 منٹ تاخیر سے 5 بج کر 45 منٹ پر چلے گی۔ دیگر تمام ریل گاڑیاں اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں