اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ہائیکورٹ نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30دن میں کمیشن تشکیل دینےکاحکم دیااورکہا کہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن4ماہ میں اپنی کارروائی مکمل کرے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کمیشن کو اگر مزید وقت چاہیے ہو تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔


