شرجیل رئیس نے یونیورسٹی آف ہڈرزفیلڈ، برطانیہ سے ماسٹرز ڈگری مکمل کر لی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شرجیل رئیس نے یونیورسٹی آف ہڈرزفیلڈ، برطانیہ سے اینیلیٹیکل کیمسٹری میں ماسٹرز کی ڈگری شاندار میرٹ کے ساتھ مکمل کر لی۔ ان کی یہ تعلیمی کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ پاکستان کے نوجوانوں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔شرجیل رئیس اس سے قبل پاکستان کی معروف فارماسیوٹیکل انڈسٹریز سے وابستہ رہے ہیں جہاں انہوں نے ریسرچ اور کیمیکل اینالیسز کے میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں اوراس وقت وہ برطانیہ کی نمایاں ٹیسٹنگ اور اینالٹیکل سروسز فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنیALSلیبارٹریز میں سینیئر لیب کیمسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔شرجیل رئیس کی یہ کامیابی نوجوان پاکستانی پروفیشنلز کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ محنت، ویژن اور مسلسل سیکھنے کا جذبہ بین الاقوامی سطح پر بھی کامیابی کے دروازے کھول سکتا ہے۔ اس موقع پر شرجیل رئیس نے کہا کہ یہ کامیابی میرے والدین کی دعاو¿ں، اساتذہ کی رہنمائی اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے شرجیل رئیس نے کہا کہ پاکستان میں ریسرچ اور اینالٹیکل کیمسٹری کے شعبے کو عالمی معیار کے مطابق فروغ دیا جائے تاکہ مقامی صنعتیں خود کفیل ہو سکیں اور نوجوانوں کو تحقیق کے بہتر مواقع میسر آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں