مرکزی شاہراہوں پرچنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-ہماری جانب سے اس حوالے سے کمیٹی بنادی گئی ہے جو اعتراضات کو دیکھے گی-ان رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام مشکلات کا شکار ہے-کچھ مقامات پر پابندی لگائی گئی تھی ہر جگہ پابندی نہیں ہے-جب پابندی لگانی ہی تھی تو پورے شہر میں لگاتے-

یہاں کوئی نظام موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے مشکلات ہیں-اگر ہم نے اس حوالے سے کوئی حکم دے دیا تو آپ لوگوں کے لئیے مشکل ہو جائے گا-بہتر یہی ہے تمام لوگوں کے ساتھ مذاکرات کرکے معاملے کو حل کریں-آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ دیں تاکہ کاروائی کو آگے بڑھایا جاسکے-عدالت نے درخواست کی سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی-

سندھ حکومت نے کمشنر کراچی کے ذریعے ابتدائی طور پر 12 روٹس پر چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کی-بعد ازاں نوٹیفکیشن میں ترمیم کرکے 30 روٹس کو بند کردیا گیا-پابندی عائد کرنے سے قبل متاثرہ فریق سے مشاورت نہیں کی گئی-شہر بھر میں 60 ہزار چنگچی رکشے چلتے ہیں-

پابندی سے چنگچی رکشہ چلانے والے غریب شہری متاثر ہورہے ہیں-قوانین میں ترمیم کے بعد پابندی کا اختیار کمشنر کراچی کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں