ڈاکٹرسیدہ ریحانہ عزیز کی جانب سے نیاز حضرت امام حسین کی تقریب کا اہتمام

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)معروف سیاسی و سماجی رہنماڈاکٹر سیدہ ریحانہ عزیز کی جانب سے نیاز حضرت امام حسین کی تقریب کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو،جنرل سیکریٹری سینیٹر سید وقار مہدی ،صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی ،ناگوری سلمان مراد ،عالیہ ملک اورسیدہ برگ بلوچ کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میںشر کت کی اس موقع پر ڈاکٹر سیدہ ریحانہ عزیز نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی پوری انسانیت کے لیے ایک عظیم درس ہے، جو ہمیں حق، انصاف اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام دیتی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات کا مقصد نہ صرف شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے بلکہ معاشرے میں اتحاد، برداشت اور امن کے فروغ کا پیغام بھی عام کرنا ہے ڈاکٹر سیدہ ریحانہ عزیز نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے مظلوموں کی آواز بنی ہے، اور امام حسین علیہ السلام کی فکر بھی مظلوموں کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کی تحریک دیتی ہے انہوںنے تقریب میں شرکت کرنے والی تمام معزز شخصیات اور شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی اس طرح کی روحانی اور فکری تقریبات کا انعقاد کرتی رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو تاریخ اسلام کے روشن پہلوو¿ں سے روشناس کروایا جا سکے ڈاکٹر سیدہ ریحانہ عزیز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا پیغام ہر دور کے انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے ا±ن کی قربانی نے یہ ثابت کیا کہ باطل کے سامنے سر نہ جھکانا ہی اصل کامیابی ہے جبکہ آج کے دور میں بھی ہمیں ظلم، ناانصافی اور فرقہ واریت کے خلاف امام عالی مقام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتحاد، بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ایک پ±رامن اور مضبوط معاشرہ تشکیل پا سکےانہوں نے کہا کہ اس نیاز کی تقریب کا مقصد صرف مذہبی روایت کو نبھانا نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں کو امام حسین علیہ السلام کی سیرت اور کربلا کے پیغام سے روشناس کرائیںڈاکٹر سیدہ ریحانہ عزیز نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے روحانی اجتماعات ہمیں اپنی ثقافت، تاریخ اور دینی اقدار سے جوڑنے میں مدد دیتے ہیں، اور معاشرے میں اخلاقی تربیت کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں