لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)فلیٹیز ہوٹل لاہور میں “ہنرمند پنجاب پروگرام” کا شاندار افتتاح کیا گیا، جس میں پاکستان کا پہلا اسکالرشپ کارڈ بھی جاری کیا گیا۔اس پروگرام کا وژن ہے کہ 50,000 اسکالرشپ کارڈز فراہم کیے جائیں، جن میں سے 25,000 پنجاب کے طلباء کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 25,000 دیگر صوبوں کے نوجوانوں کو دیے جائیں گے۔
سکالرشپ کارڈ کے ذریعے طلباء کو فری لیپ ٹاپس، سولر سکیم، سٹڈی ابروڈ اور جدید ترین فری آئی ٹی ٹریننگز حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔پہلے مرحلے میں 5 لاکھ طلباء کو جدید آئی ٹی ٹریننگز دی جائیں گی، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کر کے انہیں با اختیار بنانا اور ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے کے قابل بنانا ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی عدنان افضل چٹھہ (چیئرمین، سی ایم ٹاسک فورس برائے اسکل ڈویلپمنٹ) تھے، جنہوں نے 15 سے زائد ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔
اس موقع پر ملک بھر سے ممتاز تعلیمی و ٹیکنالوجی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں شامل تھے-
• ڈاکٹر یاثر ایاز، چیئرمین، نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس (نسٹ)
• ڈاکٹر وجاہت قاضی، اسسٹنٹ پروفیسر، کامسیٹس
• ڈاکٹر یاثر نیاز، چیف ٹیکنالوجی آفیسر، لاہور سیف سٹی
• زکی اعجاز، وائس پریزیڈنٹ، ایف پی سی سی آئی
.. چوہدری محمد ابوبکر چیرمین تاجران اتحاد گروپ آل پاکستان
• اور پنجاب بھر سے مختلف اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے پروفیسرز اور پرنسپلز
ہنرمند پنجاب پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی نوید ہے، جو ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو دنیا کے مقابل کھڑا کرنے کے عزم کے ساتھ آغاز کر چکا ہے۔


