مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کو متبادل رہائش فراہم کی جائے نعیمہ اختر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مخدوش عمارتوں کےرہائشیوں کومتبادل رہائش فراہم کی جائےیہ بات معروف سماجی رہنما نعیمہ اختر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اوار دیگر حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ عوام کی بڑی تعداد غربت کی لکیرسےنیچےزندگی بسر کررہی ہے جبکہ بے گھر کئے جانے کے بعدحاملہ خواتین،لڑکیاں ،بچے اور بوڑھے در در کی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں نعیمہ اخترنےکہاکہ کراچی کے نواہی علاقوں جیسے لیاری،صدر،سولجر بازار،کھارادر،کورنگی ،لاندھی،اورنگی ٹاﺅن اور دیگر میں مخدوش عمارتوں کی بھرمارہےجوکسی بھی وقت حادثات کا شکارہوسکتی ہیں کیونکہ حال ہی میں لیاری کی2عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں جس میں عوام کا جانی و مالی نقصان ہوا انہوںنے کہاکہ حکومت مخدوش عمارتوں کے رہائشیوں کوفوری طور پر سرکاری اسکولز،کالجز اور دیگر جگہوں پرمنتقل کرے تا کہ ان کو سر چھپانے کی جگہ میسر آسکے جبکہ بے گھر افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جو کھلےآسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ تنگ گلیوں اور ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے نعیمہ اختر نے کہاکہ اگر حکومت عوام کو رہائش کے لئے متبادل رہائش فراہم کرے توغریب عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی جبکہ مخدوش عمارتوں کو بر وقت خالی کروا کر دوبارہ تعمیرات میں بھی مدد ملے گی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری دل میں عوام کا درد رکھنے والی شخصیت ہیں وہ اس اہم مسئلے پر خصوصی توجہ دیں اور بے گھر افراد کے مسائل حل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں