قابل وایماندار ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں

حیدراباد(ایچ آراین ڈبلیو)قابل وایماندار ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے ۔ان خیالات کااظہارڈویژنل ڈائریکٹراطلاعات حیدراباد شہزادشیخ نےڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدراباد میں ریٹائرڈ ہونےوالےسینیئر فوٹوگرافر حاجی محمد یاسین ارائیں اور انفارمیشن افیسر علی بخش پٹھان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شبانہ چنہ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نائلہ شیخ۔ کلثوم چانڈیو۔ شہزاد عالمگیر رانجھانی۔ ظفر منگی، سلطان راجپوت۔یعقوب بھٹی ۔محمد خان سولنگی ۔امام بخش راجہ ۔ علی وقاص سہتو، صوبیہ سلیم ، شبیر آرائیں ، جی ایم شاہ و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ریٹائرڈ ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے جس محنت و لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیے وہ قابل تعریف ہے ۔اس موقع پر حاجی محمد یاسین آرائیں اور علی بخش پٹھان نے اپنے خطاب میں محکمے کے ڈائریکٹر شہزاد شیخ سمیت تمام افسران و اسٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کر کے جو عزت بخشی ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گی ۔اس موقع پر ریٹائر ہونے والوں میں ڈویژنل ڈائریکٹر شہزاد شیخ نے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی جبکہ افسران و اسٹاف نے پھولوں کے ہار پیش کیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں