حیدراباد(ایچ آراین ڈبلیو)پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفیئر ایسوسییشن رجسٹرڈ کے صدر عبداللطیف شیخ نے ویلفیئر کے عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ویلفیئر کے سرپرست حاجی اشرف عباسی۔ بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین ارائیں۔ سینیئر نائب صدر خان افتاب احمد خان۔ نائب صدر شاہد راجپوت۔ جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ ۔تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو ۔وائس چیئرمین اکرم شاہ۔ چیئرمین ایجوکیشن سب کمیٹی حاجی محمد اسماعیل شیخ۔فنانس سیکریٹری نسیم اللہ خان۔ محمد حنیف شیخ.ملک فرحت عباس۔قمردین۔ ڈاکٹر دانش خان و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے تمام عہدے داران و ممبران کو ہدایت کی کہ وہ پسماندہ علاقوں کے یو سیز چیئرمینز سے رابطے میں رہ کر وہاں بنیادی سوالات کے فقدان کے حوالے سے اپنی اہم ذمہ داریاں ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جشن ازادی کی تقریبات کو شایانہ شان طریقے سے بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے ۔اس موقع پر سرپرست حاجی اشرف عباسی نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب و نادار لوگوں کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں عزت کی زندگی بسر کر سکیں ۔ویلفیئر کے بانی حاجی محمد یاسین ارائیں نے اجلاس کو بتایا کہ ماہ نومبر میں مختلف پسماندہ علاقوں میں طبی کیمپس لگانے پروگرام پر کام جاری ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے-


