ایف بی آراورتاجرآمنے سامنے،37 اے اور بی کی شق کسی صورت بھی قبول نہیں

سرگودھا(ایچ آراین ڈبلیو )ایف بی آراور تاجر آمنے سامنے،37 اے اور بی کی شق کسی صورت بھی قبول نہیں،تاجروں نے حکومت کے اقدام کے خلاف آخری حد تک جانے کو تیار ،نہ جانے ایسا قانون بناکر تاجروں کو ملک چھونے پر مجبور کیا جارہا، ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم کی زیر صدرات تاجروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ تاجروں سےٹیکس وصولی کےحوالےسےایف بی آر نئے قوانین کو معیشت کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے اسکو مسترد کر دیا کیونکہ یہ شق تاجر برادری کا معاشی قتل ہے اور اگر 37 اے 37 بی کے تحت ٹیکس وصول کرنے کی کوششیں کی گئیں تو وہ بھی سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے، احتجاجی اجلاس میں کہا 37 اے 37 بی جیسے قانون بنا کر ملکی معاشی ترقی کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اب ایسا محسوس ہوتا ہےایسے قانون بنا کر ہماری صنعتیں اور کاروبار بیرون ملک منتقلی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ بجٹ میں ریل اسٹیٹ پر ٹیکسز کی بھرمار کر دی گئی ہے جبکہ یہ کاروبار پہلے ہی تباہی کے دہانے پر تھا نئے بجٹ میں مزید گلا گھونٹ دیا گیا اور اس سال یہ تحفہ دے دیا گیا ہے کہ ڈی سی ریٹ بڑھا دیا گیا ہے مارکیٹ گر رہی ہے ڈی سی ریٹ بڑھا دیا ہے،حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ ایف بی آر کی نئی شق کے تحت کسی کاروباری کے لین دین کو مشکوک قرار دے کر گرفتار کیا جا سکے گا یہ سراسر ناانصافی ہے۔ تاجر اسے کسی بھی طرح تسلیم نہیں کریں گے۔ ان کے خلاف جو بھی اقدام اٹھانا پڑا گریز نہیں کریں گے انہوں نے کہا 98 پرسنٹ رجسٹرڈ ٹیکس گزار اپنا ٹیکس ادا کر رہے ہیں بجائے اس کے کہ جو ٹیکس ادا نہیں کر رہے انہیں پکڑیں جبکہ تمام ٹیکس دہندگان کو اس شق کے تحت ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام چیمبرز اس کریٹیکل ایشو پر اس بات پر متفق ہیں کہ 37 اے اور 37 بی کے نفاذ سے پاکستان میں کوئی بھی کاروبار کے قابل نہیں رہے گا اور لوگ کاروبار بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا تمام تاجر برادری متحد ہے۔ ہمیں ایسی کاروبار دشمن پالیسیز ہرگز قابل قبول نہیں ہیں۔ ایف بی آر کے اہلکار چھاپے ماریں گے تو ہم تماشائی نہیں بنیں گے ہم بھرپور مخالفت کریں گے ،تاجروں نے کہاکہ ہمارے پاس شٹرڈاؤن کی پاور ہے تاجر برادری حکومتی اور ایف بی آر کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گی۔ ہنگامی اجلاس میں میاں طارق یعقوب، شیخ ندیم خاور، خواجہ نعیم کپور، راؤ طارق، آصف وہڑہ، خواجہ شفیق الرحمن ، مرزا فضل الرحمن ، قیصر اقبال ، مختار مرزا، مرزا سلیمان، ملک عرفان حیدر، ملک عابد، خرم جبار وڑائچ ، ضیاء امین شیخ اور زاہد قریشی کے علاوہ بڑی تعداد میں ممبران سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شرکت کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں