لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ،سابق ڈی جی ایس بی سی اے کیخلاف درخواست پرسماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ-میئر کراچی،سابق ڈی جی ایس بی سی اے و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی-عدالت نے ایس ایس پی کمپلین سیل جنوبی کو نوٹس جاری کردیے-عدالت نے ایس ایس پی کمپلین سیل جنوبی سے 14 جولائی تک رپورٹ طلب کرلی-

سی ای او کے الیکٹرک ،قائمقام ایم ڈی ایس ایس جی سی، ڈائریکٹر اینٹی انکروچ ڈی جی سیپا ،ایس ایس پی سٹی اور ایس ایچ او بغدادی کو نامزد کیا گیا ہے-پولیس نے میئرکراچی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے-عدالت سے استدعا ہے کہ میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے-درخواست وکیل محمد ہارون کی جانب سے دائر کی گئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں