سانحہ 9 مئی،موبائل نذرآتش،اشتعال انگیزتقاریر،پی ٹی آئی رہنماحلیم عادل شیخ عدالت میں پیش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سانحہ نو مئی، پولیس موبائل نذر آتش کرنے اور اشتعال انگیز تقاریر کے پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی-تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، فردوس نقوی، عالمگیر خان و دیگر عدالت میں پیش ہوگئے-فاضل جج کی رخصت کے باعث مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کردی-پانچوں مقدمات کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی رہے گی-

سانحہ نو مئی کے تین مقدمات فیروزآباد، ٹیپو سلطان اور شاہ فیصل تھانے میں درج ہیں-پولیس موبائل نذر آتش کرنے کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن میں درج ہے-اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ لانڈھی تھانے میں درج ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں