کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نےکراچی کےدوسابق ایڈمنسٹریٹرز۔دوسابق میونسپل کمشنرزسمیت متعدداعلی افسران کوطلب کرلیا-سابق ایڈمنسٹریٹرزمحمدحسین سید۔سابق ایڈمنشسٹریٹرز رؤف اخترفاروقی کونوٹس جاری-سابق میونسپل کمشنرسمیع الدین صدیقی اورسابق میونسپل کمشنرمتانت علی خان کو نوٹس جاری-
سابق ڈائریکٹر لینڈمنیجمنٹ نجم الزمان اورسابق ڈائریکٹرنیلامی عبدالغنی کونوٹس جاری-ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے خالدظفرہاشمی۔سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرکےڈی اے سیدجمیل احمد کونوٹس جاری-سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرکےڈی اے عبدارشید اوریونس قدوائی کونوٹس جاری-اومنی گروپ کےڈائریکٹرعبدالغنی مجیداورآغاشیرشاہ کوبھی نوٹس جاری-
عدالت نےتمام ملزموں کوپیش ہونےکاحکم جاری کردیا-ملزموں کےخلاف نیب کورٹ میں ریفرنس زیرسماعت رہا-2024میں چیئرمین نیب نے ریفرنس صوبائی اینٹی کرپشن کومنتقل کیاتھا۔صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کی انکوائری کمیٹی نےانکوائری کےبعدعدالت میں مقدم دائرکیا-ملزموں پرالزام ہےکہ انھوں نےکلفٹن کےدورفاحی پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی-ملزموں نےاختیارات کاناجائزاستعمال کرکے کرپشن کی-


