لائین لاسزکی بنیاد پرلوڈشیڈنگ کےخلاف درخواست کی سماعت،نیپرا کوطلب کرلیا

کراچی(ایچ آراین دبلیو)لائین لاسز کی بنیاد پر کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے-عدالت نے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈکو بھی ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا-شہر میں لوڈشیڈنگ کس طرح ہورہی ہے، ہم اس شہر میں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں-

کے الیکٹرک شہر میں جو کچھ کررہا ہے سب سمجھتے ہیں، جسٹس فیصل کمال عالم کے مطابق شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، مگر یہ کیس آئینی بینچ کے سامنے جانا چاہئے تھا،جستس فیصل کمال عالم نے کہا ہے کہ ریگولر پہلے بھی اس نوعیت کے کیسز سن چکی ہے، ہم ڈیکلریشن چاہتے ہیں حکم نہیں-

کے الیکٹرک اپنی لوڈشیڈنگ پالیسی کے برعکس 18 ،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کررہا ہے-نیپرا کو درخواست گزاروں نے شکایت کی تاحال شکایت پر فیصلہ نہیں کیا-ناجائز لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لینے کاحکم دیا جائے-اعلیٰ عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ آئین کے تحت بجلی عوام کا بنیادی حق ہے-مگر کے الیکٹرک آئینی، قانونی کوئی بھی پابندی قبول کرنے کو تیار نہیں-

وفاقی حکومت کو آئین کے تحت شہریوں کو بجلی کی فراہمی اور پیداوار کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے-نیپرا پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے کہ کےالیکٹرک کی جانب سےلوڈشیڈنگ خلاف ِ قانون ہے-کے الیکٹرک لائین لاسز کے تناسب سے لوڈشیڈنگ کرنے کے باعث وہ صارفین بھی متاثر ہو رہے ہیں جو باقاعدگی سے بل ادا کرتے ہیں-نیپرا نے گزشتہ سال 2 اپریل کو کے الیکٹرک کے اس عمل کوغیرقانونی قراردیا-

نیپراکےمطابق کےالیکٹرک کی ذمہ داری ہےکہ وہ کسی وقفہ اوررکاوٹ کےبغیرتسلسل کےساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنائے- کراچی میں شدید گرمی کا موسم ہے اور اس وقت اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ بجلی کی فراہمی معطل نہ ہو-شہر میں بدترین غیر قانونی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست جماعت اسلامی کے 9ٹاؤن چیئر مینوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں