کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) گھریلو ملازمہ کے خلاف پانچ کروڑ روپے کی چوری کا مقدمہ عدالت نے ملزمہ شہنازاور اس کےبیٹےآصف کی درخواست ضمانت مستردکردی-ملزمہ نےاپنےبیٹےاور دیگرکےساتھ مل کراپنی مالکن کےگھرچوری کی۔
ملزمہ کاساتھی حماد خود تسلیم کرچکاہےکہ وہ ملزمہ کا ملازم ہے-ملزم حماد سے ملنےوالی موٹرسائیکل بھی ملزمہ شہنازکی ہے۔ملزمہ اور اسکابیٹا آصف ضمانت کےمستحق نہیں ضمانت مستردکی جائے۔ملزمہ کی اس حرکت سے گھریلوملازمین اعتماد میں کمی آئی ہے۔


