کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فیروز آباد تھانے کی حدود میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا کیس میں اہم پیش رفت ہوئی-دو ملزمان کی پولیس ریمانڈ دوران تشدد کا نشانہ بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی-عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو انکوائری کا حکم دے دیا-عدالت نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا-
کیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمہ نمرا اور شہریار کی میڈیکو لیگل رپورٹ عدالت میں پیش-عدالت نے کیس میں گرفتار چار ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا -ایس ایس پی ایسٹ دوران ریمانڈ ملزمان پر تشدد کے الزامات کی انکوائری کریں-
ایس ایس پی ایسٹ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ متعلقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرائیں-عدالت نے گزشتہ روز کیس میں گرفتار ملزمہ نمرا اور شہریار کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا-کیس میں چار ملزمان نمرا،شہریار،شہروز اور یسرا گرفتار ہیں-ملزمان پر 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا الزام ہے-جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزمان کو 6 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا-ملزمان نے پولیس تشدد اور جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا-


