ڈائریکٹرحج کی آسامیوں پردیگرمحکموں کےافسران کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈائریکٹر حج کی آسامیوں پر دیگر محکموں کے افسران کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی-عدالت نے وزارت مذہبی امور اور سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن سے تقرریوں کے متعلق وضاحت طلب کرلی-ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو نے دیگر محکموں کے افسران کی ڈائریکٹر جج کی تقرریوں کو چیلنج کیا ہے-

ڈائریکٹر حج کی آسامیوں پر غلام الیاس خان اور محمد رضوان شریف کو تعینات کیا گیاہے-ڈائریکٹر حج کی اسامیوں پر تقرری مکمل طور پر پروموشن کے ذریعے ہوتی ہے۔1989کے گزٹ میں یہ طے کردیا گیا کہ گریڈ 19کی اس اسامی پر محکمے کے افسران کو ترقی کے ذریعے تعینات کیا جائے گا-

تاہم وزارت حج نے اپنے من پسند افسران کو ڈائریکٹر حج کی آسامیوں پر تعینات کردیا ہے۔یہ تقرریاں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بھی خلاف ہے-براہ راست تقرریوں سے سروس اسٹرکچر متاثر ہوتا ہے اور محکمے کے افسران میں بیچینی پیدا ہوتی ہے-براہ راست تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے-ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب کیلیے مہلت طلب کی اور عدالت نے سماعت ملتوی کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں