کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش کا معاملہ-جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی-جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کی ناجائز لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا-کے الیکٹرک کو بجلی کی ناجائز بندش سے روکا جائے-شہر میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو کا خطرہ موجود ہے-
کے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کا پابند کیا جائے-لائن لاسز کی بنیاد پر تمام صارفین کی بجلی بند کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے-درخواست جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے 9 ٹاون چئیرمین نے دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے-درخواست بیرسٹر محمد واوڈا کے توسط سے دائر کی گئی-


