عمران خان کی نومئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں مسترد،تحریری فیصلہ جاری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ہائیکورٹ عمران خان کی نومئی کےآٹھ مقدمات میں ضمانتیں مسترد ہونےکا تحریری فیصلہ جاری ہوگیا-بانی پی ٹی ائی نےجو سازشی الفاط بولے اس سے ریاستی املاک اور جان کو شدید نقصان پہنچا فیصلہ سازش کے اس کیس میں ریاستی اداروں اور حکومت کو دباؤ میں لانے کے لیے مجرمانہ طاقت کا استعمال کیا گیا، تحریری فیصلہ کے مطابق اس کے نتیجہ میں جان و مال اور جناح ہاؤس کا وسیع پیمانے پر نقصان کیا گیا-

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے 4 مئی 2023 کو چکری میں مبینہ سازش سنی-سرکاری وکیل کے مطابق، پولیس اہکار نے اسی دن 45 منٹ کے اندر اندر اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا-یہ واضح ہے کہ 9 مئی کو یہ بیان بطور ثبوت موجود تھا-عدالت کا نقطہ نظرہے کہ مبینہ سازش سننے والے پولیس اہکاروں نے بیان تاخیر سے درج نہیں کروائے-لیڈر ہونے کے باعث درخواستگزار کا کیس شریک ملزمان سے الگ ہے-

بانی پی ٹی ائی کے خلاف پراسکیوشن کے پاس اڈیو ،ویڈیو کا ٹرانسپکرٹ موجود ہے-بانی پی ٹی ائی کے وکیل کا نقطہ غلط ہے کہ انہیں اس کیس میں چودہ ماہ بعد گرفتار کیا گیا-ریکارڈ کے مطابق بانی پی ٹی ائی ان مقدموں میں 9جولائی 2024 تک عبوری ضمانت پر رہے-عبوری ضمانت پر ہونے کے باعث بانی پی ٹی ائی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا-

اپنا تبصرہ بھیجیں