کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی میں سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے فراڈ-فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار ملزم خالد اسلام کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی-عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے ٹیکس ریٹرنز طلب کرلیے-
بتایا جائے ملزم 2019 سے پہلے کتنا ٹیکس ادا کرتا تھا-کیس واضح ہورہا ہے مگر ہم دیکھنا چاہتے ہیں ملزم قومی خزانے میں کتنا رقم جمع کراتا تھا-ملزم خالد اسلام نے شہریوں کو منافع کا لالچ دے کر سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی میں سرمایہ کاری کرائی-ملزم نے فراڈ کی رقم پانچ جائیدادیں بنائیں-کمپنی مجموعی طور پر 2 ارب روپے سے زیادہ کا شہریوں سے فراڈ کیا اور دفتر بند کردیا-
ملزم کے خلاف شہریوں سے فراڈ کے سارے شواہد موجود ہیں-ملزم کی عمر 59 سال ہے اچانک گرفتار کیا گیا-ملزم نے خود فراڈ نہیں کیا سرمایہ کاری کے لیے پبلک کو راستہ بتایا-ملزم نے ساتھیوں کے ملکر 2016 سے کرائم شروع کیا اور معصوم شہریوں سے فراڈ کیا-عدالت نے مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی-


