راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)سابقہ دشمنی کی رنجش پر گرفتار ملزم پر جہلم کچہری میں قاتلانہ حملہ کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہوگئی-اے ٹی سی جج نے امجد علی شاہ نے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا سنا دی-ملزم ناصر کہانی کو دو لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا بھی حکم،عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید کاٹنا ہو گی-
ملزم کج عرصہ حوالات کوبھی سزامیں شامل کیا جائے-مجرم ناصرکہانی کواقدام قتل کی دفعہ کے تحت5سال قید بامشقت،2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی -پولیس کانسٹیبل اور گرفتار ملزم کو مضروب کرنے کی دفعہ کے تحت مجرم کو5 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی-مجرم ناصر کیانی نے2022 میں گرفتار مخالف پر دوران حراست فائرنگ کی تھی-
ملزم کےفائرنگ سےزیرحراست ملزم اور پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گئے تھے-زخمی کانسٹیبل نے جوابی فائرنگ میں مجرم ناصر کیانی کو گولی مار کر زخمی کیا تھا،جسے گرفتار کرلیا گیا تھا -ناصر کیانی اور اسکے ساتھیوں خلاف تھانہ سول لائنز جہلم میں مقدمہ درج ہے-


