اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کا معاملہ،توہین عدالت کی درخواست پرسماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کا معاملہ-جوڈیشل اسٹاف کی توہین عدالت کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا-عدالتی احکامات کے باوجود بجٹ میں الاؤنس کے لئے رقم منظور نہیں کی گئی-عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی-

اسپیشل جوڈیشل الاؤنس سے متعلق درخواستیں اگست کے تیسرے ہفتے میں سماعت کے لئے مقرر ہیں-فی الوقت فوری سماعت کی استدعا غیر ضروری ہے-سابق چیف جسٹس نے ماتحت جوڈیشل اسٹاف کو تین بنیادی تنخواہوں کے برابر خصوصی عدالتی الاؤنس کی منظوری دی تھی- 2016 کے بعد سندھ حکومت نے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی فراہمی روک دی ہے-

عدالتی حکم کے باوجود تاحال اسپیشل جوڈیشل الاؤنس جاری نہیں کیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں