کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)دستاویزات میں ردو بدل اور انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ ملزم صام برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی-ایف آئی اے کی جانب سے دلائل کے ایک مرتبہ مہلت طلب کرلی-عدالت کا بار بار دلائل کے لیے مہلت طلب کرنے پر اظہار برہمی-
چارجولائی تک اگرایف آئی اے کےوکیل نےدلائل نہیں دئیے تودرخواست ضمانت پرفیصلہ سنادیا جائے گا-صارم برنی ایک سال سے جیل میں ہیں-مقدمہ جان بوجھ کرالتواء میں ڈالا جارہا ہے-کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوتا ہے تو کبھی تفتیشی افسر نہیں آتا-ریکارڈ سے واضع ہے ہم نے ایک بار بھی سماعت ملتوی کرنے کی استدعانہیں کی-
تفتیشی افسر نے چالان پیش کرنے میں تاخیری حربے استعمال کئے-صارم برنی نے کوئی جرم نہیں کیا ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے-


