کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پیٹرول چھڑک کر بیوی کو جلانے والا شوہر عدالت میں پیش ہوگیا-عدالت نے ملزم رب رکھیو کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا-ملزم کی اہلیہ سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر اہلیہ والدین کے گھر رہائش پذیر تھی-
ملزم نے اپنے سسرال جاکر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی-عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے کیس چالان طلب کرلیا -ملزم کے خلاف اسکی اہلیہ عروسہ کی مدعیت میں مقدمہ سعید آباد تھانے میں درج ہے-


