کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سائٹ اے کی حدود سے لاپتا شہری شبیر احمد کی بازیابی کی درخواست-ابھی تک کیا تحقیقات کی گئی ہیں-ہم نے ایف آئی اے سے ٹریول ہسٹری منگوا لی ہے-ایف آئی اے کی جانب سے کیا معلومات ملی ہیں-اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئیں ہیں-
اسکی عمرکم ہےجسکی وجہ سےاسکا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بنا نہیں-توپھراس نےٹریول کس طرح سےکیاہےکس پاسپورٹ پرآپ لوگوں کو کچھ معلوم نہیں ہوتا اور رپورٹ اٹھا لاتے ہیں-
جس طرح کی رپورٹ آپ نے جمع کروائی ہے اسی نوعیت کا جے آئی ٹی اجلاس بھی ہوا ہوگا-ہماری پوری کوشش ہے کہ شہری کو بازیاب کروایا جائے-یہ معلومات تو آپ لوگوں کو مسنگ پرسن کی فیملی سے بھی مل سکتی تھی-یہ کس طرح سے معلوم ہوگا کہ یہ کونسا بشیر احمد ہے-
ان کے فیملی سے بھی معلومات کی جاسکتی تھی اس حوالے سے پتا کیا جا سکتا ہے-شہری کی بازیابی کے لیے کوشش جاری ہے،رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دی جائے-عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش پیش رپورٹ طلب کرلی-عدالت نے درخواست کی سماعت تین ہفتوں تک کے لئیے ملتوی کردی-خورشید احمد کی جانب سے مسنگ پرسن کی درخواست دائر کی گئی ہے-


