ڈپٹی کمشنر سانگھڑکی زیرصدارت HPV ویکسین کا اجلاس منعقد

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے HPV ویکسین کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی اداروں کی بہتری، صحت کے سہولیات کی فراہمی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ اپنے اہداف کی تکمیل یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

اجلاس میں ضلع میں تعلیم کی صورتحال،اسکولوں میں داخلوں کی شرح،ویکسینیشن مہم،اور غذائیت سے متعلق منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرنےمحکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ وہ اسکول نہ جانے والے بچوں کی نشاندہی کر کے ان کا فوری داخلہ یقینی بنائیں اور 9 سے 14سال تک کی عمر کی بچیوں کےاعدادوشماراسکول وائزمحکمہ صحت کوفراہم کئےجائیں تاکہ ان بچیوں کی ویکسین ہوسکے۔

شرکاء نے ضلعی سطح پر جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اجلاسوں سے کارکردگی میں بہتری آتی ہے اورمسائل کےبروقت حل میں مدد ملتی ہے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنرسارہ جاوید کی سربراہی میں محکمہ صحت کےافسران کے ساتھ (Expanded Programe on Immunization)ای پی آئی پروگرام کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کےافسران کوہدایت کی کہ وہ تمام بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگا کر بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنائیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کو سانگھڑ ضلع میں 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو سروائیکل ( بچہ دانی) کے کینسر سے محفوظ بنانے کے لئے 15 ستمبر سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہنے والی مہم کے بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 1 لاکھ 72 ہزار 461 بچیوں کو ویکسین کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں